بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش کار بم دھماکے میں 8فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حملہ آورنے دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی مغربی بغداد کے علاقے ابوغریب میں سیکیورٹی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی ۔ واقعے میں 8 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔
خودکش حملہ علاقے میں فوج اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے ممکنہ ردعمل میں کیا گیا۔ عراقی فورسز نے ہیلی کاپٹرز کے ساتھ کیے گئے آپریشن کے دوران چوبیس مشتبہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔