افغان پارلیمنٹ نے خارجہ امور کے وزیر سمیت تین وزراء کو برطرف کر دیا

05:26 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کابل: ناقص کارکر دگی کی بنا پر افغانستان کی پارلیمنٹ نے تین وزراء کو برطرف کر دیا ، بر طرف ہونے والے وزراء میں وزیر خارجہ بھی شامل ہیں۔

افغان پارلیمنٹ نے خارجہ امور کے وزیر سمیت تین وزراء کو برطرف کر دیا ۔ وزیر خارجہ اور اس کی کابینہ کے دو ارکان کو ناقص کارکردگی کی بنا پر برطرف کر دیا۔

وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی، تعمیرات عامہ کے وزیر محمود بالغ اور سوشل سروسز کے وزیر نسرین اوریا ،پارلیمنٹ میں اعتماد کے ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہےاور اسپیکر کی طرف سے بر طرف کر دیئے گئے ۔ذرائع کے مطابق مزید 14 وزراء کو پارلیمنٹ سے اعتماد کے ووٹ لینے کے عمل سے گزرنا ہو گا ۔

مزیدخبریں