اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حامد خان کے دستبردارہونے پرافسوس ہے۔حامد خان پارٹی کے سینئر ممبر ہیں.پاناما کیس کیلیے چار وکلاکو ٹیم میں شامل کررہے ہیں۔بابر اعوان بھی وکلاکی ٹیم میں شامل ہوں گے.4رکنی ٹیم وکلاء کے پینل سے متعلق فیصلہ کرے گی۔ہمارے وکلا لائن آف اٹیک بنائیں گے .حامد خان میڈیاکےدباؤکے باعث پاناما لیکس سے الگ ہوئے.اجلاس میں لیگل ٹیم پر مشاورت ہوئی ہے۔ لندن میں صرف میں نے اپنے بیٹوں سے ملاقات کی ہے۔نعیم بخاری وکلاٹیم کی سربراہی کریں گے.قطری شہزادے کے خط پر بہت سے سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں.حنیف عباسی نے جو کیس کیا ہےنعیم بخاری لڑیں گے۔شادی سنتِ رسول ﷺہے لیکن ابھی میری توجہ پاناما کیس پر ہے۔
پاناما کیس کیلئے 4وکلاکو ٹیم میں شامل کررہے ہیں۔نوازشریف کو3تقریروں میں قطری شہزادہ یادنہیں آیا۔میرا پیسا نہیں پاکستان کا پیسا چوری ہوا ہے ۔پاکستان میں کبھی طاقتور کو نہیں پکڑا گیا۔جب کرپشن ختم ہوگی تو قوم کا فائدہ ہوگا۔اسٹیٹس کو نے ہرقسم کا زور لگایا کہ ہم بھی چپ ہوکر بیٹھ جائیں ۔اپوزیشن کا کام ہے کہ جب عوام کا پیسا چوری ہوتو آواز بلند کرے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ زندگی میں کمزور ٹیموں سے بڑے بڑے میچ جیتے ہیں ۔آج تک پاکستان کی تاریخ میں کوئی طاقتور نہیں پکڑا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں چپ کرانے کے لئے بہت زورلگایاگیا۔ہمیں کئی ثبوت مل گئےہیں عدالتوں میں پیش کرنےکافیصلہ وکیل کریں گے۔