لاہور : جمیعت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی طبیعت اچانک خراب ،اسپتال منتقل کر دیے گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے لبلبے میں شدید درد ہے جس کے باعث انہیں اسپتال لایا گیا۔ڈاکٹرز کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی اینڈواسکوپی کے بعد بیماری کاحتمی پتہ چلے گا۔جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا۔