اگلے ماہ چار پاکستانی فلمیں سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیں گی

زیرتکمیل فلموں کے سلسلے میں فنکاروں سے شیڈول تیار کرلیا گیا

04:56 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

کراچی: پاکستانی سنیما انڈسٹری کے بحران کے پیش نظرزیرتکیمل پاکستانی فلموں کوجلد ازجلد مکمل کرنے اور اسے سنیماؤں پر لانے کے لیے تیاریاں تیز کردی گئیں، زیرتکمیل فلموں کے سلسلے میں فنکاروں سے شیڈول تیار کرلیا گیا ،تاکہ پاکستانی فلمیں بر وقت نمائش کے لیے پیش کی جاسکیں۔

فلم میکرزکا کہنا ہے کہ پاکستانی فلموں کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے کیونکہ بھارتی فلمیں بند ہوچکی ہیں اور پاکستانی فلموں کے میدان کھلا ہوا ہے سنیما مالکان بھی چاہتے ہیں کہ پاکستانی فلموں کی نمائش میں روانی آجائے کیونکہ سنیماؤں کو چلانے کے لیے اس وقت فلموں کی ضرورت ہے ہالی ووڈ کی فلمیں یہ ضرورت پوری نہیں کرسکتیں،آئیندہ ماہ چار پاکستانی پاکستانی فلموں کی نمائش کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، بڑے بجٹ سے تیار کی جانے والی یہ فلمیں پاکستانی سنیما کے اس بحران میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

دسمبر میں ریلیز ہونے والی فلموں میں ڈائریکٹر حسن رانا کی فلم ’’یلغار‘‘  جنھوں نے پاکستان کی بلاک بسٹر فلم’’وار‘‘ بنائی تھی اس فلم میں شان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے معروف فلم ساز سہیل خان کی فلم ’’ شور شرابہ‘‘ جس میں اداکارہ میرا ،رابی پیزادہ، مصطفی قریشی، شفقت چیمہ اور دیگر فنکاروں نے کردار ادا کیے ہیں اداکار ڈائریکٹر ببرک شاہ کی فلم ’’مولا دے‘‘ اور ’’سایہ خدائے زوالجلال‘‘ قابل ذکر ہیں ان تمام فلموں سے فلم انڈسٹری کے لوگوں کو بہت سی امیدیں وابستہ ہیں،سنیما انڈسٹری کے لوگ بھی ان فلموں کی نمائش کا انتظار کررہے ہیں۔

مزیدخبریں