”فرینڈ ریکویسٹ“ خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم

خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا

04:54 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

لاس اینجلس : خوفناک مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا، تھرلر فلم دسمبر میں سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ ہالی وڈ ہارر اور تھرلر فلم ”فرینڈ ریکویسٹ“ کی کہانی ایک پراسرار لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو کالج کے ایک طالب علم کے ساتھ دوستی ٹوٹ جانے پر خوفناک انتقام پر اتر آتی ہے.

پراسرار لڑکی اس طالب علم کے قریبی دوستوں کے خون کی پیاسی ہو جاتی ہے اور چند دوستوں کو قتل کر دیتی ہے۔ کالج کے طلبا خوف میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ فلم کی ہدایات سائمن ورہووین نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ایلیشیا ڈیبنام، ولیم موسلے، کانر پاﺅلو، برٹ مورگن، بروک مارخم، سوسن ڈین فورڈ اور ڈیوڈ بٹلر شامل ہیں۔ فلم 9 دسمبر کو امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں