بھارت میں مسلمان ہر سطح پر ظلم و ستم کا شکار

04:53 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

نئی دہلی: بھارت میں مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم نکلا ،بھارتی جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی شرح بھارتی مسلمان آبادی سے زیادہ ہے ۔

بھارتی جیلوں کی اونچی دیواروں کے پیچھے تعصب کی کئی داستانیں چھپی ہیں، گناہ گار اور بے گناہ مسلمان قیدیوں کی شرح بھارتی مسلمان آبادی سے زیادہ ہے،
بھارت میں مسلمانوں کی آبادی کی شرح14.2فیصد ہے۔ 
بھارت کی جیلوں میں قید مسلمانوں میں سے15.8 فیصد مجرم ٹھہرائے جا چکے ہیں جبکہ  20.9فیصد مسلمان قیدیوں کے کیس زیر سماعت ہیں۔ 
بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق ، مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں ہر تیسرا قیدی مسلمان ہے۔ مغربی بنگال ، گجرات اور راجستھان میں بھی مسلمان قیدیوں کی شرح مسلم آبادی سے دگنی ہے۔

مزیدخبریں