آسٹریلوی صحافی کو ڈوپلیسی کے گارڈز کے دھکے

03:01 PM, 22 Nov, 2016

نیوویب ڈیسک

ایڈیلیڈ:جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی ولن بن گئے ۔ ابھی بال ٹیمپرنگ کیس سے آزادی بھی نہیں ملی تھی کہ ایڈیلیڈ ائیرپورٹ پر صحافی سے بھی الجھ پڑے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ڈوپلیسی ائیر پورٹ پر اترے تو آسٹریلوی صحافی نے ان سے بات کرنی چاہئے مگر ڈوپلیسی نے جواب نہ دیا جس پر ڈوپلیسی کے سیکورٹی منیجر نے صحافی کو دھکا دے دیا ۔جنوبی افریقی سیکورٹی منیجر کا کہنا تھا کہ صحافی حد عبور کرنے کی کوشیش کر رہا تھا ۔ جس پر اسے پیچھے کیا گیا ۔ دوسری جانب یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ڈوپلیسی تیسرے ٹیسٹ میں جنوبی افریقی اسکواڈ کا حصہ ہو نگے۔ فاف ڈوپلیسی جن پر گزشتہ دنوں بال ٹیمپرنگ کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

جس کے نتیجے میں ڈوپلیسی پرایک ٹیسٹ میچ کیلئے پابندی عائد کر دی گئی تھی ۔ ڈوپلیسی کے بال ٹیمپرنگ کیس کی سماعت آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں ہونے والے میچ تک ملتوی بھی ہو سکتی ہے ۔جنوبی افریقہ کا کہنا ہے کہ تاخیر کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ڈو پلیسی کیوکلا اس وقت مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقہ کے قانونی مشیر منگل کو ایڈیلیڈ پہنچیں گے۔

مزیدخبریں