برطانیہ میں تیز بارشوں سے برسٹل شہر کے متعدد حصے زیرآب

02:44 PM, 22 Nov, 2016

لندن :برطانیہ میں تیز بارشوں سے برسٹل شہر کے متعدد حصے زیرآب آگئے، سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں کئی فٹ پانی میں ڈوب گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانیہ کے جنوب مغربی علاقوں میں اتوار سے شروع ہونے والی بارش پیر کی صبح تک وقفے وقفے سے جاری رہی.
متاثرہ علاقوں میں امبر الرٹ جاری کردیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 40سے 60ملی میٹر تک بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں