گلگت: جنگ آزادی گلگت بلتستان کے ہیرو (ر) گروپ کپیٹن شاہ خان کی نماز جنازہ آج گلگت میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد انہیں جنگِ آزادی کے دیگر ہیروز کے پہلو میں چنار باغ میں واقع یادگارِ شہدا کے قریب دفنا دیا گیا۔ نماز جنازہ معروف مذہبی ا سکالر الواعظ فدا علی ایثار نے پڑھائی۔
نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک، بیس کمانڈر کالا باغ کسور عباس نقوی، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس فاروق اعظم، ہوم سیکرٹیری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ، صوبائی وزراء اعلیٰ سرکاری و عسکری قیادت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
مرحوم شاہ خان کو فوجی اعزاز کے ساتھ یادگار شہدا چنار باغ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن، فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک، بیس کمانڈر کالا باغ کسور عباس نقوی، آئی جی پی گلگت بلتستان ظفراقبال اعوان ، ڈائریکٹر جنرل گلگت بلتستان اسکاوٹس فاروق اعظم، ہوم سیکرٹیری گلگت بلتستان احسان اللہ بھٹہ نے مرحوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقعے پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے مرحوم کی عسکری اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔