اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی وصیت کے بعد شبیر شاہ کا انشاء مشتاق کو گود لینے کا فیصلہ

12:59 PM, 22 Nov, 2016

سرینگر:معروف آزادی پسند رہنما اورفریڈم پارٹی کے محبوس سربراہ شبیر احمد شاہ نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کی وصیت کے بعد بھارتی فورسز کی پیلٹ فائرنگ سے بینائی سے محروم طالبہ انشاء مشتاق (شوپیان) کو گود لینے کا اعلان کیا ہے۔جیل میں قید رہنما نے کہا کہ وہ انشاء کی تا حیات کفالت اور تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ شبیر احمد شاہ نے اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئیکہا کہ بعد از وفات ان کی آنکھیں کسی ایسی بچی کو دی جائیں جو رواں انتفادہ کے دوران اپنی آنکھیں گنوا چکی ہوتاکہ وہ اس دنیا کو پھر سے دیکھے۔

شبیر احمد شاہ نے کہا کہ جس طرح میں اپنی دو بچیوں کی پرورش کررہا ہوں ،اسی طرح میں انشاء مشتاق کو اپنی تیسری بیٹی تسلیم کرتے ہوئے اس کی کفالت کروں گا۔ادھر شبیر احمد شاہ کی ہدایت پر ایک وفد سیدو شوپیان گیا اورا نشاء مشتاق کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے اْنہیں شبیر احمد شاہ کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔شبیر شاہ نے ریاستی عوام کے جذبہ انسانیت اور ہمدردی کیتعریف کرتے ہوئے کہ مجھے جموں کشمیر کے عوام کے جذبہ ایثار و انسانیت پر فخر ہے اور یقین ہے کہ رواں انتفادہ کے دوران نابینا اور زخمی ہوئے افراد کی کفالت ،ان کی امداد اور اور ان کے تئیں جزبہ ہمدردی کے لئے ہم سبھی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ضرور پہل کریں گے اور ان متاثرین کی دلجوئی اور ان کی کفالت کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہاکہ ان بچوں اور بچیوں نے استاد ،ڈاکٹر اور انجنئیر بنے کے خواب دیکھے تھے اوہم ان کے خوابوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں