لاہور: پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی منگنی ہوچکی ہے، اس بات کا اعلان فرحان نے فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک نہایت دلچسپ تصویر لگا کر کیا۔
اس تصویر میں فرحان سعید، عروہ حسین کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ عروہ نے ایک نہایت خوبصورت انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔ساتھ ہی فرحان نے لکھا 'اس نے ہاں کہہ دیا'۔ قریبی ذرائع کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید اس سال دسمبر میں لاہور میں شادی کرنے والے ہیں۔
واضح رہے کہ عروہ اور فرحان اکثر و بیشتر مختلف ایونٹس اور ایوارڈ شوز میں ایک ساتھ شرکت کرتے ہیں، جہاں ان کی جوڑی کو خوب سراہا جاتا ہے۔ان دونوں نے ایک ساتھ ہم ٹی وی کے ڈرامے 'اڈاری' اور اے آر وائے کے ڈرامے 'میرے اجنبی' میں کام کیا۔