صنعا: یمن کی سرکاری فوج اور اس کی معاون ملیشیا نے شہر تعز کے شمال مغرب میں واقع اہم فوجی اڈا حوثی باغیوں سے چھین لیا ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق تعز شہر میںگھمسان کی لڑائی کے بعد سرکاری فوج نے تعز کے شمال مغرب میں واقع فوجی اڈے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تعز میں فوج کے ساتھ مقابلے میںشکست کے بعد باغی وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان لڑائی کے دوران 9 جنگجو ہلاک ہوئے ہیں جب کہ عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے حج کے مقام پر حوثی باغیوں کے 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔تعز میں گذشتہ روز حوثی باغیوں کی جانب سے شہری آبادی پر توپخانے سے اندھا دھند گولہ باری کی گئی۔
سرکاری فوج نے مغربی مارب میں صرواح کے مقام پر حوثیوں کے 2 حملے پسپا کردیے۔
یمن، تعزکے اہم فوجی اڈے پرسرکاری فوج کا کنٹرول،30 باغی ہلاک
12:12 PM, 22 Nov, 2016