چین میں مرغیوں سے بھری گاڑی الٹ گئی ڈربے کھولتے ہی مرغیوں نے دوڑیں لگادیں

11:51 AM, 22 Nov, 2016

بیجنگ: چین میں مرغیوں سے بھرا ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا۔لیکن اس کے بعد جو ہوا وہ انتہائی عجیب تھا ۔ گاڑی میں رکھے تمام ڈربے کھل گئے جس کے بعد مرغیوں نے دوڑیں لگادیں ۔ پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مرغیاں ان جگہوں پر جا پہنچی جہاں سے انہیں پکڑنا ممکن نہ رہا ۔ مقامی آبادی کے افراد نے مرغیوں کو پکڑ نے میں مدد کی ۔ لیکن بہت سی مرغیاں ابھی تک فرار ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ 700سے زائد مرغیاں ابھی تک فرار ہیں۔ جبکہ ان کی تلاش کرنے والے افراد میں 20پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔

مزیدخبریں