امریکا میں کون کون سے ممالک کے طلبہ پڑھتے ہیں؟

08:54 AM, 22 Nov, 2016

گزشتہ دہائی میں امریکا میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد میں بہت اضافہ ہوا ہے اور امریکی محکمہ تعلیم و ثقافتی امور اور انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل ایجوکیشن نے اعدادوشمار جاری کردیے ہیں۔ جس کے مطابق امریکا میں گزشتہ سال غیر ملکی طلبہ کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 839 تھی یعنی یہ کل طلبہ کا 7.1 فیصد ہیں۔

ان طلبہ کی آمد امریکی جامعات، خاص طور پر سرکاری یونیورسٹیوں کے لیے بہت اہم ہےکیونکہ وہ اپنے بجٹ کو سنبھالنے کے لیے ان طلبہ پر انحصار کرتی ہیں۔

امریکا میں اس وقت ان 10 ممالک کے طلبہ کی تعداد سب سے زیادہ ہے:

10۔ میکسیکو
122 ملین کی آبادی رکھنے والے میکسیکو نے گزشتہ سال امریکامیں کالج کے لیے 16 ہزار 733 طالب علم بھیجے۔

9۔ جاپان

جاپان، جس کی آبادی تقریباً 127 ملین ہے، کے 19 ہزار 60 طالب علم گزشتہ تعلیمی سال کے لیے امریکا میں موجود تھے۔

8۔ برازیل
200 ملین کی آبادی رکھنے والے برازیل کے 19 ہزار 370 طالب علم گزشتہ سال تعلیم کے لیے امریکا آئے۔

7۔ تائیوان
تائیوان کی آبادی 24 ملین ہے اور اس کے 21 ہزار 127 طلبہ امریکا میں کالج تعلیم حاصل کرنے کے لیے موجود تھے۔

6۔ ویت نام
ویت نام کی آبادی لگ بھگ 90 ملین ہے جس کے 21 ہزار 403 طلبہ امریکا آئے۔

5۔ کینیڈا
امریکا کا پڑوسی کینیڈا 35 ملین کی آبادی رکھتا ہے اور اس کے 26 ہزار 973 طلبہ نے گزشتہ سال امریکا میں کالج تعلیم حاصل کی۔

4۔ جنوبی کوریا
جنوبی کوریا کی آبادی تقریباً 50 ملین ہے۔ گزشتہ سال اس کے 61 ہزار 7 طلبہ امریکا کے کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے آئے۔

3۔ سعودی عرب
29 ملین کی آبادی رکھنے والے سعودی عرب نے پچھلے سال 61 ہزار 287 طلبہ کو امریکا تعلیم کے لیے بھیجا۔

2۔ بھارت
بھارت آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک ہے اور امریکا میں زیر تعلیم طلبہ میں بھی دوسری سب سے بڑی آبادی انہی کی ہے۔ 1.3 ارب آبادی والے بھارت کے گزشتہ سال ایک لاکھ 65 ہزار 918 طلبہ امریکا میں زیر تعلیم رہے۔

1۔ چین
دنیا کا سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا ملک چین ہے جس کی آبادی 1.4 ارب ہے۔ گزشتہ سال امریکا میں زیر تعلیم طلبہ کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 547 رہی۔

مزیدخبریں