برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیا

09:33 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی وزیر اعظم نے ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کردیا۔ برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے 4 جولائی کو ملک میں الیکشن کرانے کا اعلان کیا ہے۔ برطانیہ میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیاگیا ہے۔ 


بی بی سی کے مطابق وزیراعظم رشی سونک نےڈاؤننگ سٹریٹ کے باہر خطاب کرتے ہوئے ملک میں  الیکشن کرانے کا اعلان کیا۔ رشی سونک نے خطاب میں 4  جولائی کو الیکشن کرانے کااعلان کیا۔

رشی سونک کا کہنا تھا کہ  آج کنگ چارلس سے ملاقات  ہوئی اور انہیں قبل از وقت انتخابات کے فیصلےسے آگاہ کیا۔ ملک میں الیکشن 4 جولائی کو کرائے جائیں گے۔

مزیدخبریں