پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت خراب ، ہسپتال منتقل کردیاگیا

06:45 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی کوٹ لکھپت جیل میں طبیعت خراب  ہوگئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت خراب ہونے پر ان کو کوٹ لکھپت جیل سے  سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق یاسمین راشد کو 24گھنٹے آبزرویشن میں رکھا جائے گا ۔

پی ٹی آئی رہنما  ڈاکٹر یاسمین راشد کو لاہور میں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں