لاہور:قربانی کے جانوروں کے حوالے سے پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے لیے لگائے جانے والے سیل پوائنٹس کی کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹس پر کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے/ وزیراعلی مریم نواز شریف نے بکرا عید پر زیرو ویسٹ یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت پنجاب بھر کے میونسپل اداروں کے چیف آفیسرز کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے شرکا کو بریف کیا کہ عیدالاضحیٰ پلان کو حتمی شکل دی گئی۔
وزیر بلدیات نے بتایا کہ جانور سیل پوائنٹس ’’نو پرافٹ نو لاس‘‘ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے، عیدالاضحیٰ سے 10 روز قبل اور 3 روز بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی عائد ہوگی، شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگز مفت فراہم کریں۔