پاکستان میں ملیریا کے خاتمے کےلیے حکمت عملی تیار، ماہرین صحت نے سر جوڑ لئے

04:27 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی :پاکستان میں ملیریا کے خاتمے کےلیے حکمت عملی تیار، ماہرین صحت نے سر جوڑ لئے۔ پاکستان میں ملیریا کے خاتمے کا ٹارگٹ2035  مقرر کیاگیا ہے اوراسی وجہ سے ماہرین صحت نے  حکمت عملی تیار کرکے باقاعدہ سر جوڑ لیے ہیں۔ 

محکمہ صحت سندھ اور نجی ہسپتال کے تعاون سے 2035 تک پاکستان میں ملیریا کے خاتمے کے لیے حکمت عملی تیار کی گئی ہے۔ کراچی میں منعقدہ سمپوزیم میں طبی ماہرین نے اہداف بھی مقرر کیے ہیں اورپائلٹ پروجیکٹ ٹھٹہ سے شروع  کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔

اس بارے میں  وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیجوہو کاکہنا ہے کہ   گذشتہ سال سندھ میں پانچ لاکھ مریضوں میں ملیریا کی تشخیص ہوئی ۔ بلوچستان اور سندھ کے سیلابی صورتحال کے سبب ڈنگی اور ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کامزید کہنا تھا کہ  متاثرہ فرد اور خاندان پر معاشی طور پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،اسی وجہ سے اس مرض کوختم کرنے کا ٹارگٹ مقرر کیاگیاہے۔

مزیدخبریں