اسلام آباد: ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
ذیلی پولیو مہم ملک کے مخصوص 91 اضلاع میں شیڈول تھی،ذیلی پولیو مہم کا ہدف 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن تھا جبکہ مہم کے دوران 2 کروڑ 39 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو سکی،،ذیلی قومی پولیو مہم میں 5 لاکھ 22526 بچے ویکسین سے محروم رہے۔
زیلی پولیو مہم 29 اپریل تا 6 مئی دو فیز میں ملک کے مخصوص 91 اضلاع میں چلائی گئی۔
ذیلی پولیو مہم کا ہدف 2 کروڑ 44 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن تھا، مہم کے دوران 2 کروڑ 39 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو سکی جبکہ 5 لاکھ 22526 بچے ویکسین سے محروم رہے۔
مہم کے دوران پنجاب میں 82731 بچے پولیو ویکسینیشن سے محروم رہے،سندھ میں 82391 ، خیبرپختونخوا میں 3 لاکھ 71180 جبکہ بلوچستان کے 4907 بچے پولیو ویکسین سے محروم رہے۔