پی آئی اے کی نجکاری کا عمل براہ راست نشر ہو گا،شرائط میں شامل کیا ہے کہ بڈنگ کے بعد کمپنی ملازمین کو 3 سال تک تو رکھے گی:عبدالعلیم خان 

03:49 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کاکہنا ہےکہ  پی آئی اے کی نجکاری کا عمل براہ راست نشر ہو گا،شرائط میں شامل کیا ہے کہ بڈنگ کے بعد کمپنی ملازمین کو 3 سال تک تو رکھے گی۔سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان نے کہا کہ  پی آئی اے کی نجکاری کا عمل براہ راست نشر ہو گا،شرائط میں شامل کیا ہے کہ بڈنگ کے بعد کمپنی ملازمین کو 3 سال تک تو رکھے گی۔

عبدالعلیم خان نے بتایا کہ 830 ارب کا خسارہ ایک دم نہیں ہوا یہ پرانا سلسلہ ہے اس کی تباہی میں سب نے کردار ادا کیا، جب جہاز ہی نہ ہوں تو ملازمین زیادہ ہی لگتے ہیں۔وفاقی وزیر نجکاری کے مطابق اس وقت پی آئی اے کے 18 جہاز چل رہے ہیں اگر اتنے کم جہازوں کی وجہ سے ہزاروں ملازمین بھرتی ہوں تو کیا نتیجہ نکلے گا؟۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا پی آئی اے میں اضافی بھرتیاں کس نے کیں وہ دیکھیں، گورنمنٹ کا کام بزنس کرنا نہیں بلکہ سہولت دینا ہے، جب گورنمنٹ بزنس کرتی ہے تو انجام یہی ہوتا ہے جہاں ہم اب کھڑے ہیں، اس وقت پی آئی اے ہمارے لئے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا پی آئی اے کی نجکاری شفاف انداز میں ہو رہی ہے، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل براہ راست نشر ہو گا، کمپنیز کی پری کوالیفکیشن کا عمل ابھی جاری ہے، پی آئی اے سے متعلق جتنے بھی سوالات ہیں میں جواب دینے کو تیار ہوں، یقین دلاتا ہوں کہ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفاف ہو گی۔

مزیدخبریں