پاکستانیوں کی فی کس آمدن  میں اضافہ ہو گیا

پاکستانیوں کی فی کس آمدن  میں اضافہ ہو گیا

اسلام آباد:پاکستانیوں کی فی کس آمدن  میں اضافہ ہو گیا ہے۔  رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں 90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا۔


سرکاری دستاویز کے مطابق رواں مالی سال ملکی معیشت کے حجم میں صرف 34 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا جبکہ ملکی معیشت کا حجم 341 ارب ڈٓالر سے بڑھ کر 375 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ رواں مالی سال فی کس سالانہ آمدن میں  90 ہزار 534 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا اور سالانہ فی کس آمدن 4 لاکھ 75 ہزار 281 روپے رہی۔ گزشتہ مالی سال فی کس سالانہ آمدن 3 لاکھ 84 ہزار 747 روپے تھی۔

دستاویز کے مطابق ڈالرز میں فی کس سالانہ آمدن میں بھی 129 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال ڈالر ٹرم میں فی کس آمدنی 1551 ڈالر تھی۔اعداد وشمار کی دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ ملکی معیشت کے حجم میں مقامی کرنسی میں 22 ہزار 170 ارب روپے کا اضافہ ہوا، معیشت کا مجموعی حجم 106 ہزار 45 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں