سائفر کیس: پراسیکوشن نے امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے بیان کی ٹرانسکرپٹ  جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کر دی

02:23 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر اپیلوں پر پراسیکوشن کی جانب سےامریکی سفیر ڈونلڈ لو کے بیان کی ٹرانسکرپٹ  جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کردی۔  

اسلام آباد ہائیکورٹ  میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر اپیلوں پر پراسیکوشن کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کرنے کےلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ استدعا  کی گئی  ہے کہ  سائفر کیس کے حوالے سے کچھ اضافی دستاویزات جمع کرنا چاہتے ہیں،امریکی سفیر ڈونلڈ لو کے بیان کی ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرنا چاہتے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اضافی دستاویزات سے متعلق متفرق درخواست پر آج مرکزی اپیلوں کے ساتھ سماعت ہوگی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کیس کی سماعت کریں گے۔

 
یاد رہے کہ عدالت نے گزشتہ روز پراسیکوشن کو آج دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔


اسپیشل پراسیکیوٹر ایف آئی اے حامد علی شاہ آج زاتی مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوسکیں گے۔

مزیدخبریں