ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا ،علی حیدر گیلانی

12:44 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: ہتک عزت بل پر پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے راہیں جدا کر لیں ۔پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب  علی حیدر گیلانی کاکہنا  ہے ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا۔

قیادت کی واضع ہدایات پر پیپلز پارٹی کے تمام ارکان  اسمبلی ایوان سے غیر حاضر رہے ۔ پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب  علی حیدر گیلانی کاکہنا  ہے ہتک عزت بل کے حوالے سے نہ پوچھا گیا نہ بتایا گیا۔پیپلز پارٹی کبھی بھی اس بل کا حصہ نہیں بننا چاہتی ۔

علی حیدر گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہتک بل کی منظوری کے روز تمام ارکان کو ایوان سے غیر حاضر رہنے کا کہا تھا۔ بل کی منظوری کے روز پیپلز پارٹی کا کوئی رکن صوبائی اسمبلی ایوان میں موجود نہیں تھا۔

انہون نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ میڈیا کی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ میڈیا کی آزادی کی جدوجہد میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے.

مزیدخبریں