وزیراعظم ایرانی صدر کی وفات پر تعزیت کیلئےایران پہنچ گئے

12:55 PM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کیلئےایران   پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ایرانی صدر، وزیر خارجہ کی شہادت پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ایرانی حکام سے اظہار ہمدردی اور یکجہتی کیا جائے گا۔ وفاقی وزرا، اسحاق ڈار، محسن نقوی اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ  ہیں۔

یاد ہے کہ وفاقی کابینہ اور سینیٹ میں ایرانی صدر اور رفقا کی شہادت پر تعزیتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اور عوام ایران  کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ مرحوم ابراہیم رئیسی کا دورہ پاکستان انتہائی شاندار اور تاریخی تھا۔

بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، وزیراعلیٰ سندھ  نے ایرانی قونصل خانے میں ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔بلاول بھٹو، مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات درج کیے۔

مزیدخبریں