اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت 4 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کی 6 اور بشری بی بی کی ایک مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی،بانی پی ٹی آئی کیجانب مرزا عاصم بیگ اور زاہد بشیر ڈار، فتح اللہ برکی عدالت میں پیش ہوئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں وکلا صفائی نے موقف اختیار کیا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس اور سیکنڈ ٹائم سائفر کیس کی سماعت ہے، کیس کی سماعت ملتوی کردی جائے۔ جس پر جج نے ریمارکس دیئے کہ میں تو گزشتہ سماعت پر بھی لمبی تاریخ دینا چاہ رہا تھا مگر آپکے کے وکلاء نے ہی آج کی تاریخ رکھوائی۔
وکیل صفائی نے بتایا کہ ہمیں یہ تھا کہ سائفر ختم ہوجائے گا مگر وہ آج تک ملتوی ہے،پچھلی پیشی پر اڈیالہ انتظامیہ نے استدعا کی تھی کہ ویڈیو لنک سسٹم ہری پور سے آ رہا ہے، اب وہ سسٹم آچکا ہے جس کی وجہ سے اڈیالہ انتظامیہ کو ویڈیو لنک پر بانی پی ٹی آئی کی حاضری کی ہدایت کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔