ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں بڑا اپ سیٹ، امریکا نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی

10:52 AM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور(ویب ڈیسک): ٹی 20کرکٹ کی تاریخ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔آئی سی سی کی ٹی 20ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم کیخلاف امریکا نے پہلی فتح  حاصل کر لی۔ امریکا نے بنگلہ دیش کو سیریز کے پہلے ٹی 20انٹرنیشنل  میں  شکست دے دی۔

امریکا نے بنگلادیش کو سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں 5 وکٹوں سے ہرادیا۔ آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی ٹاپ ٹین رینکنگ ٹیم کے خلاف امریکا کی پہلی فتح ہے۔

یوسٹن میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 153رنز اسکور کیے۔ بنگلادیش کی جانب سے توحید ہریڈا ئے نے 58،محمود اللہ نے 31رنز بنائے جبکہ سومیا سرکار 20، لٹن داس 14 اور  شکیب الحسن 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

امریکا نے 154 رنز  کاہدف 5وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔مریکا کی جانب سے روے اینڈرسن نے 34، ہرمیت سنگھ نے 33رنز اسکور کئے اور کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

مزیدخبریں