ایرانی صدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

10:08 AM, 22 May, 2024

نیوویب ڈیسک

تہران: ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ حسین امیراور  دیگر کی نماز جنازہ   تہران میں ادا کردی گئی۔ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای  نے نماز جنازہ پڑھائی۔

نماز  جنازہ میں مرد و خواتین  سمیت   لاکھوں   افراد  نے شرکت  کی۔  حماس  کے سربراہ   اسماعیل  ہنیہ بھی نماز جنازہ میں شریک  ہوئے ۔صدر ابراہیم رئیسی کی تدفین کل مشہد میں  روضہ امام  علی رضا کے احاطے میں ہوگی۔

اس سے قبل تبریز اور اس کے بعد قم میں نماز جنازہ  کابڑا اجتماع ہوا جس میں لاکھوں افراد  نے شرکت کی۔ نما زِ جنا زہ  کا  بڑا جلوس  دارالحکومت  تہران  پہنچا جہاں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای تہران میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جنازہ ہ پڑھائی۔

خیال رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے کی  ایرانی چیف آف سٹاف کی سربراہی میں  تحقیقات جاری ہے۔ 

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف  آج   ابراہیم رئیسی کی وفات پر تعزیت کیلئے تہران کیلئے روانہ ہو گئے۔ترجمان وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے ساتھ  سینئیر وزرا بھی شرکت کریں گے۔ 

وفاقی کابینہ اور سینیٹ  میں ایرانی صدر اور رفقا کی شہادت پر تعزیتی قرارداد  بھی منظور کی گئی۔

اس حوالے سےشہبازشریف کہنا تھا کہ پاکستانی قیادت اورعوام  ایران  کےغم میں  برابرکے شریک ہیں ۔مرحوم ابراہیم رئیسی کادورہ پاکستان انتہائی شاندار اورتاریخی تھا۔ بلاول بھٹو ،   آصفہ بھٹو ،وزیراعلیٰ سندھ  نے ایرانی قونصل خانے میں ایرانی صدر کی وفات پر اظہار تعزیت کی۔بلاول بھٹو، مراد علی شاہ نے مہمانوں کی کتاب میں تعزیتی تاثرات  درج  کیے۔ 

مزیدخبریں