لاہور: پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا کہ میں اور مونس عمران خان کے ساتھ دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے ٹویٹر پرویڈیو پیغام میں کہاکہ مجھے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ دیا، جس کے بعد میں ان سے وفا کی،اس کے بعد جب انہوں نے مجھ سے عہدہ واپس مانگا تو میں نے قربانی دے دی۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم دیوار کی طرح کھڑے ہیں اور انشاء اللہ کھڑے رہیں گے، اقتدار آپ کو کوئی نہیں دیتا، یہ آنی جانی چیز ہے، دنیا کا اقتدار صرف اللہ تعالیٰ کے پاس ہے، اور وہی عہدہ دیتا تھا، اوروقت صرف اللہ کے پاس ہے کس کو کیا عہدہ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں بالکل وجاہت حسین کے خلاف نہیں ہوں، اس نے اپنے حالات کو دیکھا ہے اور اپنا آپ دیکھا ہے، ان کے فیصلے سے مجھے کوئی رنج نہیں ہے، میں اپنے گھر والوں کو بھی سمجھا رہا ہوں کہ کسی کو بھی رنج کرنے کی ضرورت نہیں ہے، میرے بیٹے مونس الٰہی کو بھی کوئی پچھتاوا ہے، مونس اور میں سکہ بند دیوار کی طرح تحریک انصاف اور عمران خان کے ساتھ ہیں۔
پرویز الٰہی نے کہا پی ٹی آئی کا جو بیانیہ ہے ہم اس کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہماری خواہش ہے اور اس کا اظہار کرتا رہتا ہوں، پاک فوج ہمارا اپنا ادارہ ہے، پاکستان میرا وطن ہے۔ غلط فہمیاں الگ چیزیں ہیں، میری ہمیشہ کوشش رہی ہے فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھا ہوں، جوڈیشری اور چیف جسٹس کے ساتھ احترام اچھا ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف آرمی چیف ہوتا ہے اور چیف جسٹس چیف جسٹس ہوتا ہے، ہمیں اس میں کوئی دو رائے نہیں ہونی چاہیے وزیراعظم بھی وزیراعظم ہوتا ہے، جبکہ وزیراعلیٰ وزیراعلیٰ ہوتا ہے۔ واضح کر دوں عمران خان کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے، ڈٹ کر رہیں گے، انہوں نے ہمارا ساتھ دیا ہے، جو ہمارے ساتھ وعدے کیے ہیں وہ پورے کیے ہیں اور اب ہمارا فرض ہے ہم اپنے وعدے پورے کریں۔ مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم عمران خان صاحب کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ pic.twitter.com/H18boqtkM9
— Ch Parvez Elahi (@ChParvezElahi) May 22, 2023