اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک بار پھر شیریں مزاری کو رہائی کے بعد گرفتار کیاگیا ہے۔
جیل انتظامیہ کے مطابق رہائی کے احکامات موصول ہونے کے بعد شیریں مزاری کو رہا کیا گیا۔وکیل شیریں مزاری انیق کھٹانہ کا کہنا ہے شیریں مزاری کو رہائی کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیاگیا۔
وکیل کے مطابق اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد شیریں مزاری کوپنجاب پولیس لےکرگئی، انہیں کہاں لےکر گئے کچھ معلوم نہیں نہ پولیس نے بتایا۔ خیال رہے کہ شیریں مزاری کی رہائی کے احکامات لاہورہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے جاری کیے تھے۔
ڈاکٹر شیریں مزاری کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس چوہدری عبدالعزیز کے حکم پر رہا کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر شیریں مزاری کی نظر بندی کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے کالعدم قرار دیا تھا، شیریں مزاری کی نظربندی کو ان کی بیٹی ایمان مزاری نے عدالت عالیہ میں چیلنج کر رکھا تھا۔