ایف آئی اے نے اسد عمر کو طلب کرلیا

ایف آئی اے نے اسد عمر کو طلب کرلیا

اسلام آباد:ایف آئی اے نے اسدعمر کو نوٹس جاری کردیا۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کی باقاعدہ انکوائری رجسٹر کرکے اسد عمر کو نوٹس جاری کردیا ہے ۔ اس نوٹس کے مطابق اسد عمر نے اپنے کراچی کے گھر سے 3 کروڑ روپے نقد نجی بینک کے عملے کودیے، رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ اسلام آباد میں منتقل کی گئی۔

نوٹس کے مطابق اسد عمر نے دوسری بار 98 لاکھ روپے کی رقم بینک کے عملے کو دی، اسد عمر کے پاس یہ رقم کہاں سے اور کیسے آئی اس کا  جواب دیں۔ اسی وجہ سے اسد عمر کو ایف آئی اے نے طلب کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں