"ایوان افواج پاکستان کےساتھ مکمل یکجہتی کرتاہے"،9 مئی کے واقعات کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

06:47 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نومئی  کے واقعات کے خلاف  مذمتی قرارداد منظورکرلی گئی۔ قومی اسمبلی نےتحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیرعمران خان کی القادر ٹرسٹ کیس میں نیب ہاتھوں گرفتاری کے 9 مئی کوپی ٹی آئی کی طرف سے ملک بھر میں کیے جانے والے پرتشدد مظاہروں کےخلاف مذمتی قراردادمنظورکرلی ہے۔


سپیکر راجا پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ۔ جس  میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے 9مئی کےواقعات کےخلاف مذمتی قرارداد پیش کی۔


وزیردفاع خواجہ آصف نےمذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئےکہا 9مئی حملوں کےمقدمات موجودہ قوانین کےمطابق چلیں گے ۔قومی اسمبلی میں خواجہ آصف کی پیش کردہ9مئی کےواقعات کیخلاف قرارداد منظورکی۔خواجہ آصف کاکہنا تھا کہ  مقدمات آرمی ایکٹ اورانسداددہشتگردی ایکٹ کےتحت چلیں گے۔ ایوان افواج پاکستان کےساتھ مکمل یکجہتی کرتاہے۔

مزیدخبریں