چودھری پرویز الہی کہاں ہیں؟

06:25 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:سابق وزیراعلیٰ پنجاب   پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے اور ان کا کسی کو علم نہیں ہے کہ وہ  کہاں ہیں۔  سب یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ پرویز الہی کہاں ہیں  تاہم کسی کو کچھ پتہ نہیں ہے۔ 


گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو  پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے تھے ۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا اورکسی کوکچھ علم نہیں ہےکہ چودھری پرویز الٰہی کہاں ہیں ؟۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری وجاہت حسین نے پارٹی چھوڑنے اور مسلم لیگ (ق) میں واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

چودھر ی وجاہت حسین اور ان کے بیٹے نے چوہدری شجاعت سے ملاقات کی۔ چودھری شجاعت حسین نے بھائی وجاہت حسین کا استقبال کیا اور کہا چودھری وجاہت کو مسلم لیگ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتا ہوں۔

مزیدخبریں