کوئٹہ:قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ کوئٹہ ایئرپورٹ پرقومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ ٹیک آف کرتے ہوئے حادثے کاشکارہونے سے بچ گیا۔ طیارہ ٹیک آف کرہا تھا کہ اچانک رن وے پر ٹرک آگیا تھا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارہ کوئٹہ سے اسلام آباد جا رہا تھا۔ پائلٹ نے ایمرجنسی سسٹم کے تحت طیارے کو روکا۔ طیارے میں 200 کے قریب مسافر سوار تھے، جو محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق ایئر ٹریفک کنٹرول کی غفلت کے باعث یہ واقعہ پیش آیاتھا ۔