ہوسکتا ہے جنہوں نے خاندان میں دراڑیں ڈالیں وہی ٹھیک کر رہے ہوں: چودھری وجاہت، پرویز الہٰی گروپ چھوڑ دیا، ق لیگ میں شامل 

04:55 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :  پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ چودھری وجاہت حسین  نے پرویز الٰہی گروپ سے راہیں جدا کرلیں۔۔کہتے ہیں میں کبھی تحریک انصاف میں شامل ہوا ہی نہیں تھا۔ دوبارہ ق لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

پی ٹی آئی کے صدر  چودھری پرویز الٰہی کے  کزن  چودھری وجاہت حسین   نے تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔اپنے بھائی چودھری شجاعت حسین کی قیادت قبول کرتے ہوئے دوبارہ  ق لیگ میں شامل ہوگئے ۔

چودھری وجاہت حسین کہتے ہیں  کہ کافی عرصے سے مونس الٰہی سے کوئی رابطہ نہیں ہوا ۔کچھ فیصلے غلط ہوئے ہیں ۔ہوسکتا ہے جنہوں نے خاندان میں دراڑیں ڈالی ہوں وہی ٹھیک کررہے ہوں ۔فوجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

مزیدخبریں