وہاج علی کا بڑی سکرین پر ڈیبیو کس اداکارہ کے ساتھ ہوگا؟

04:45 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی:پاکستانی معروف اداکار و ماڈل وہاج علی جلد بڑی سکرین پر ڈیبیو کریں گے۔ وہاج علی کابڑی سکرین پر ڈیبیو کس اداکارہ کے ساتھ ہوگا۔ ڈرامہ" تیرے بن" میں مرتسم کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے وہاج علی بڑی سکرین پر اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

اداکار جلد ہی فلم ’تیری میری کہانیاں‘ میں مہوش حیات کے ساتھ کام کریں گے۔  اس فلم کی دیگر کاسٹ میں زاہد احمد، آمنہ الیاس، شہریار منور، رمشا خان، حرا مانی، سلمان ثاقب خان (مانی) سمیت اور بھی بہت سارے نامور ستارے  شامل ہیں۔
فلم ’تیری میری کہانیاں‘  کی ہدایتکاری نبیل قریشی، ندیم بیگ، اور مرینہ خان دیں گی۔یاد رہے  مرینہ خان بھی سلور سکرین پر ڈائریکشن کا آغاز کر رہی ہیں، فلم ’تیری میری کہانیاں‘ مرینہ خان کے لیے بھی بطور ہدایتکار ڈیبیو فلم ہوگی۔

یہ ایک بڑے بجٹ کی فلم ہے جسے کراچی کے مختلف مقامات پر فلمایا گیا ہے، فلم ’تیری میری کہانیاں‘ آئندہ ماہ عید الاضحی کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

مزیدخبریں