شاہین آفریدی  اور شادب خان انگلینڈ کیا کرنے جارہے ہیں؟

04:34 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:پاکستان کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان  انگلینڈ روانہ ہوگئے ۔شاہین آفریدی اور شاداب خان  انگلینڈ کیا کرنے جارہے ہیں۔ وہ  ٹی 20 بلاسٹ میں نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کریں گے۔

قومی آل راؤنڈر شاداب خان بھی وائیٹالٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ کے لئے انگلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔  شاداب خان وائیٹالٹی بلاسٹ میں سسیکس کی نمائندگی کریں گے۔


 شاداب خان کا کہنا تھا وائیٹالٹی بلاسٹ میں کھیلنے کا تجربہ شاندار ہوگا۔  خاص طور پر سپنر ہونے کی وجہ سے  ایسے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے لئے بہترین موقع ہوتا ہے۔شاداب خان، اظہر علی، زمان خان سمیت 10 پاکستانی کھلاڑی  کاؤنٹی کرکٹ میں ان ایکشن ہیں۔

مزیدخبریں