لاہور : پنجاب بھر میں 1لاکھ سے زائد سرکاری ٹیچرز کی کمی کا انکشاف ہواہے۔ مجموعی طور پر صوبہ کے مختلف سرکاری اسکولوں میں 1 لاکھ 9 ہزار 62 اساتذہ کی کمی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ 63 ہزار 422 پرائمری اسکول ٹیچرز اور ایلیمنٹری اسکول ایجوکیٹرز کی کمی ہے۔
رپورٹ میں مزید کیا کہا کہ 25 ہزار 658 ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی کمی ہے۔ مختلف اسکولوں میں 8ہزار283 سینئراسکول ٹیچرز کی کمی کا سامناہے۔ پنجاب کے 6ہزار 770 سجیکٹ اسپیسلٹ کی کمی ہے۔ پنجاب کے 992 اسکولوں میں پرنسپل ہی موجود نہیں ہے۔ اسی طرح 2018 سے کوئی بھی بھرتی نہیں ہوئی۔ اور عرصہ دراز سے متعدد اساتذہ ترقی اور مستقل ہونے کا بھی انتظار کررہے ہیں۔