اسلام آباد:کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ پہنچ گیا ہے۔ کراچی کے بعد اب اسلام آباد میں بھی ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں۔ پمز اسپتال آنے والے ٹائیفائیڈ کے 60 فیصد مریض ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ کے ہیں جو پنجاب، کےپی اور کشمیر سے پمز اسلام آباد آئے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد میں بالغ اور بچے دونوں شامل ہیں اور ایسے مریض کی صرف اینٹی بائیوٹک دوا کاخرچہ ڈیڑھ لاکھ روپےسے زائد ہے۔ ایکس ڈی آر ٹائیفائیڈ میں مبتلا افراد پر تھرڈ جنریشن اینٹی بائیوٹک ادویات اثر نہیں کرتی۔
یہ گندے پانی اور آلودہ کھانے کے ذریعے پھیلتا ہے اس کے علاوہ اینٹی بائیوٹک دوائوں کا غیر ضروری اور بےتحاشہ استعمال بھی اس کی بڑی وجہ ہے۔ ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ اس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے اور صاف پانی اور اچھا پکا ہوا کھانا کھانا چاہئے۔