لاہور : سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف میں ٹوٹ پھوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر تحریک انصاف ویسٹ پنجاب فیض اللہ کموکا نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں فیض اللہ کموکا نے کہا کہ ابھی فیصلہ کرنا ہے کہ سیاست کرنی ہے یا نہیں ۔ پاکستاں تحریک انصاف کے پارٹی عہدے اور تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔
فیض اللہ کموکا دو ہزار اٹھارہ میں این اے ایک سو نو فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ دو ہزار انیس میں اسد عمر کے بعد وہ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اور اقتصادی امور کے چئیرمین بھی رہے۔