کورکمانڈر ہاؤس حملہ : ڈاکٹر یاسمین راشد 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

04:08 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھراؤ کرنے، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔ 

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ انشاء اللہ انصاف ملے گا طبعیت بہتر ہے ۔ 

مزیدخبریں