6 ماہ پہلے پتا چل گیا تھا جنرل باجوہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے، عہدے سے ہٹا سکتا تھا لیکن نہیں ہٹایا،اب گرفتار ہوں تو کارکن احتجاج نہ کریں: عمران خان 

03:04 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : سابق وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کارکنوں کو کہا ہے کہ اگر وہ کل گرفتار ہوجائیں تو احتجاج نہ کریں۔ جنرل باجوہ کو عہدے سے ہٹا سکتا تھا لیکن ہٹایا نہیں۔ 

اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اب مجھے گرفتار کیا جائے تو پی ٹی آئی کارکن ہنگامہ نہ کریں کیونکہ اگر ہنگامہ ہوگا تو پی ڈی ایم حکومت آپ کے خلاف کارروائی کرے گی اور انہیں نیا بیانیہ مل جائے گا۔ 

عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں حکومت جانے سے  6 ماہ پہلے پتا چل گیا تھا کہ جنرل باجوہ میرے خلاف سازش کر رہا ہے انہیں عہدے سے ہٹا سکتا تھا لیکن نہیں ہٹایا کیونکہ اس طرح فوج میں مداخلت ہوتی جو میں کرنا نہیں چاہتا تھا۔ 

مزیدخبریں