پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کردیا، فیصلے پر نظر ثانی کرے: وفاقی حکومت 

02:46 PM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پنجاب انتخابات نظر ثانی کیس  میں وفاقی حکومت نے بھی پنجاب انتخابات کیس فیصلے پر نظر ثانی کی استدعا کردی  ہے۔ وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔ 

وفاقی حکومت نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ آزادانہ اور شفاف انتخابات کروانے کی آئینی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے ۔سپریم کورٹ نے خود تاریخ دے کر الیکشن کمیشن کے اختیار کو غیر موثر کر دیا ۔اگر پنجاب میں انتخابات پہلے ہوئے تو قومی اسمبلی کے انتخابات متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ 

وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ پنجاب سب سے زیادہ نشستیں رکھنے والا صوبہ ہے۔پنجاب میں جیت سے یہ تعین ہوتا ہے کہ مرکز میں حکومت کون کرے گا ۔پنجاب میں انتخابات قومی اسمبلی کے ساتھ ایک ہی وقت میں ہونے چاہییں ۔سپریم کورٹ اپنے چار اپریل کے فیصلہ پر نظرثانی کرے ۔

مزیدخبریں