پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا 

پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کا نفاذ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا 
سورس: file

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈاؤن کالعدم قرار دے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے بیرسٹر گوہر کے توسط سے ملک بھر میں آرٹیکل 245 کے نفاذ کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کا استعمال سیاسی مقاصد کیلئے نہیں کیا جا سکتا، آرٹیکل 245 کا نفاذ سیاسی مخالفین کو افواج کیسے لڑانے کیلئے ہے،فوجی عدالتوں میں ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔

 درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پر شہری کو شفاف اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، تاریخ میں کبھی ہزاروں سیاسی کارکنوں اور لیڈرز کا فوجی عدالت میں ٹرائل نہیں ہوا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت آرٹیکل 245 کا نفاذ اور اس کے تحت ہونے والا کریک ڈائون کالعدم قرار دے۔

مصنف کے بارے میں