لاہور : آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری میں نیب لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو 24 مئی کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عثمان بزادر کو 30 سوالات کے جوابات طلب کررکھے ہیں ۔اس سے قبل گزشتہ دو دفعہ طلبی کے باوجود عثمان بزدار نیب آفس پیش نہ ہوئے ۔
سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے احتساب عدالت سے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ نیب الزامات جھوٹے ہیں۔