چار جون کے بعد عمرہ پرمٹ کے اجرا پر پابندی

10:43 AM, 22 May, 2023

نیوویب ڈیسک

مکہ مکرمہ: حج سیزن سے قبل عمرہ پرمٹ اجرا کی آخری تاریخ 4 جون ہے۔ 4  جون کے بعد مسجد الحرام صرف عازمین حج کے لیے مختص ہوگی۔

سعودی وزارت حج عمرہ کے مطابق محدود مدت کے لئے عمرہ پرمٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ مزید یہ کہ سعودی عرب میں پہلے سے موجود ایسے افراد جوعمرہ، سیاحت اور ووزٹ ویزا پر آئے ہوئے ہیں ان کو حج کی اجازت نہیں دی جائے گی جبکہ سعودی عرب سے عمرہ زائرین کی روانگی کی آجری تاریخ 18 جون ہے۔

حکام کے مطابق عازمین حج کی پروازوں کا آغاز ہو چکا ہے،اور اس سلسلے میں مسجد الحرام میں تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔  

مزیدخبریں