کور کمانڈر حملہ کیس : 'سابق آرمی چیف کی نواسی ہوں، فوجی زیادہ شہری کم ہوں'، خدیجہ شاہ کا  گرفتاری کے چھاپہ پر ردعمل

10:03 AM, 21 May, 2023

لاہور:  کور کمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے میں مطلوب پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر و معروف فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ ن کی آڈیو سامنے آئی جس میں انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہا ہے۔

آڈیو میں خدیجہ شاہ کی کا کہنا تھاکہ میں گرفتاری دینے جارہی ہوں ، یہ فیصلہ میں نے اس لیے کیا کیوں کہ پچھلے5 دن میرے لیے بہت مشکل گزرے مجھے اپنی پراوہ نہیں ہے لیکن انھوں نے جو کچھ میری فیملی کے ساتھ کیا وہ ناقابل برداشت ہے ان لوگوں نے میرے والد، بھائی اور شوہر کو آدھی رات کے دوران گھر میں گھس کر اغوا کیا۔

معروف فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھاکہ  میں سابق آرمی چیف کی نواسی ہوں اور فوجی زیادہ شہری کم ہوں۔


آڈیو میں خدیجہ شاہ نے تسلیم کیا کہ اس نے فوجی قیادت کے خلاف نامناسب ٹوئٹ کیے اور کہا کہ جذبات میں آکر کیے گئے ٹوئٹ ڈیلیٹ کر دیے تھے اور اس پرمعافی چاہتی ہوں۔

خدیجہ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کے وقت وہاں موجود تھی، حملے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پرشیئر کیں تاہم کسی کو آگ لگانے، توڑ پھوڑ کرنے پر نہیں اکسایا۔

خیال رہے  پولیس نے سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی اور سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی خدیجہ شاہ کے گھر چھاپہ مارا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پولیس کے پہنچنے پر خدیجہ شاہ گھر کے پچھلے دروازے سے فرار ہوگئیں جبکہ پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ کور کمانڈر ہاؤس پر حملہ کیس میں خدیجہ شاہ مرکزی ملزمہ ہیں اور پولیس ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے ما رہی ہے۔ 

مزیدخبریں