'عمران خان کا دوغلا پن، پہلے تنقید اب مدد کی اپیل'، سینئر صحافی کی چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید

'عمران خان کا دوغلا پن، پہلے تنقید اب مدد کی اپیل'، سینئر صحافی کی چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید

اسلام آباد: سینئر صحافی نسیم زہرہ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حالیہ بیا نات پر تنقید کرتے ہوے کہا ہے کہ 'عمران خان کا دوغلا پن، پہلے تنقید اب مدد کی اپیل'۔

سینئر صحافی نے اپنے  ٹوئٹ  میں لکھا امریکا پر سازش کا الزام لگانے والے عمران خان کی امریکا سے مدد کی اپیل اور  سابق وزیراعظم کا بیان کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو سیکورٹی کمیشن کی سربراہی کرنی چاہیےمَضْحَکَہ خیز ہیں۔

خیال رہے ایک مبینہ آڈیو  میں مران خان نے تحریک عدم اعتماد کی سیاسی ناکامی کا پورا ملبہ سابقہ آرمی چیف پر ڈال دیا، پی ٹی آئی چیئرمین نے امریکی کانگریس وومن کے سامنے اپنے کیس کو پیش کرتے ہوے  امریکی خاتون کے سامنے پاکستان کے معاملات میں مداخلت کی اپیل کی۔