اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی چیف جسٹس عمر بندیال کے بعد جسٹس فائز عیسیٰ سے بھی ملاقات

09:10 AM, 22 May, 2023

اسلام آباد:  اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز کی سپریم کورٹ آف پاکستان کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ سےملاقات۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ  جسٹس فائز عیسیٰ سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی ملاقات ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہی، ملاقات میں اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی عمارت میں منتقلی سے متعلق امور  پرگفتگو کی گئی۔

 ذرائع کے مطابق  چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق لاہور میں ہونے کی وجہ سے ملاقات میں شریک نہیں ہوئے۔

 خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز  اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں