عمران خان فتنہ ہے، مریم نواز کا لانگ مارچ طاقت سے روکنے کا مشورہ 

09:28 PM, 22 May, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو طاقت سے روکنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جب بھی ملک ترقی کی طرف بڑھنے لگتا ہے، فتنہ خان اپنا جتھہ لے کر پاکستان پر حملہ آور ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جتھوں اور فتنہ بازوں کے ہاتھ میں نہیں دے سکتے۔ اب اس پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آ گیا ہے۔ ڈٹ جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارج کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ سیاست میں ہمارا حقیقی آزادی کی طرف جہاد ہے۔ میں پشاور سے لانگ مارچ کو خود لیڈ کروں گا اور 25 مئی کو دوپہر تین بجے سرینگر ہائی وے پر آپ سب کا منتظر ہوں گا۔

مزیدخبریں